۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
محمد علی الحوثی عضو شورای عالی سیاسی یمن

حوزہ/ محمد علی الحوثی نے یمن کے مستقبل کے بارے میں حوثیوں کے کردار پر امریکی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی بیانات صرف میڈیا کی دنیا میں شور مچانے کیلئے ہیں جس کے ہم قائل نہیں ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن،محمد علی الحوثی نے یمن کے مستقبل کے بارے میں حوثیوں کے کردار پر امریکی بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکی بیانات صرف میڈیا کی دنیا میں  شور مچانے کیلئے ہیں جس کے ہم قائل نہیں ہیں،اور امریکیوں کو ہمارے ملک میں کردار ادا کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ،یمن پر یہودیوں کے تسلط کیلئے اور مسلم اقوام کی دشمنی کی خاطر غلط راہ پر گامزن ہے،بیان کیا کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے خلاف "مردہ باد امریکہ"کا ہمارا نعرہ اس لئے ہے کہ کیونکہ ہمارے قتل عام میں امریکہ براہ راست ملوث ہے۔

محمد علی الحوثی نے اشارہ کیا کہ ایک ایسے ملک میں جو بین الاقوامی سطح پر اور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ، بدترین انسانی بحران کا شکار ہے، یہاں پر انسانی بحران کا نظامی اور فوجی مسائل کے ساتھ معاملہ کرنا غیر آئینی اور غیر فطری عمل ہے ہم اسے ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

یمنی اعلی سیاسی کونسل کے ممبر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکیوں اور یمنی حوثیوں کے مابین عمان میں براہ راست مذاکرات ممکن نہیں ہے،مزید کہا کہ امریکیوں کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .